ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں آج رات سے موسلادھار بارش کاامکان ہے، بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، نوشکی، چاغی،خاران، تربت، کیچ، گوادر، آواران اورزیارت میں بارش کی توقع ہے۔ پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان اور نصیر آباد میں بھی تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کل سے 29 اپریل تک دیر، سوات، چترال،مانسہرہ، کوہستان میں بارش کی توقع ہے، آزادکشمیر میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، بارش سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، خیبر پختونخوا، مری، گلیات اور گلگت بلتستان میں بھی لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

تنزانیہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 155 افراد ہلاک

اسلام آباد اور گر دو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات میں بھی بارش متوقع ہے، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب،سرگودھا، میانوالی، پاکپتن میں بھی بارش متوقع ہے۔

راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور،بہاولنگر، ساہیوال، رحیم یار خان، صادق آباد اور خان پور میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔
کو ئٹہ، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی،کوہلو، قلعہ عبداللہ، زیارت، شیرانی، موسیٰ خیل،ڈیرہ بگٹی، لورالائی اورقلعہ سیف اللہ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے شہروں سکھر،خیر پور، جیکب آباد، کشمور،حیدر آباد، بینظیر آبادمیں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، خیبرپختونخوا کے شہروں ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، بنوں،ٹانک، وزیرستان، کرک، کوہاٹ، کرم،باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور اور چارسدہ میں بارش کا امکان ہے۔

نوشہرہ، صوابی، مردان، چترال، دیر، سوات،، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر اور مالاکنڈ میں بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزدور پیشہ افراد کے بچوں کو بڑے تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان

پنجاب میں 29اپریل تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ظاہر کیاگیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق جنوبی پنجاب کے اضلاع میں 28اپریل کو طوفانی بارشیں متوقع ہیں، مری، گلیات اور راولپنڈی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

منڈی بہاؤالدین، گوجرانولا، گجرات، اٹک، جہلم،چکوال، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ،جھنگ، خوشاب،فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بھی بارشیں متوقع ہیں، انتظامیہ، محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات اورلوکل گورنمنٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں