آن لائن اور گھر آکر گاڑی کی رجسٹریشن کی سہولت کو مزید فعال بنایا جائے،وفاقی محتسب

eto

وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر سینئر ایڈ وائزر کی سر برا ہی میں وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم نے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن آفس (ای ٹی او) اسلام آباد کا دورہ کر کے عوام النا س کو در پیش مشکلات اور ای ٹی او کی طرف سے فرا ہم کر دہ سہو لیا ت کا جا ئزہ لیا۔

ٹیم نے دورہ کے دوران وہاں موجود افراد کی شکا یات سنیں اور ای ٹی او انتظا میہ سے ملا قا ت کر کے ان کے بارے میں ہدا یات دیں۔

ٹیم نے وفاقی محتسب کو اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے۔وفاقی محتسب نے ای ٹی او آفس میں ون ونڈو ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی تا کہ عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات میسر ہوں۔

وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم کو بتا یا گیا کہ گاڑیوں کی رجسٹر یشن، ٹرا نسفر، ٹو کن اور ٹیکس وغیرہ سے متعلق تمام سہو لیا ت آن لائن دستیاب ہیں۔

ای ٹی او کی ٹیم صرف 1900 روپے فیس کی ادائیگی پر یہ تمام سہو لیا ت گھر کی دہلیز پر بھی فرا ہم کر رہی ہے۔علا وہ ازیں روزانہ چار بجے کے بعد مختلف پا رکوں اور پبلک مقامات پر ای ٹی او آفس کی مو با ئل ٹیمیں موقع پر بھی یہ سہو لیا ت فراہم کر رہی ہیں۔

وفاقی محتسب نے ان سہو لیا ت پر اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے اس بارے میں آ گا ہی مہم چلا نے کی بھی ہدایت کی تاکہ عام لوگ ان سہو لیا ت سے مز ید فا ئد ہ اٹھا سکیں۔

ٹیم سے گفتگو کے دوران رجسٹر یشن کے لئے آ ئے ہوئے بعض افراد نے بتا یا کہ ایجنٹ ما فیا ان سے 200 روپے فی رجسٹر یشن فا رم لے لیتا ہے جب کہ ایک فو ٹو کا پی کے پچا س روپے وصول کئے جا رہے ہیں حالانکہ رجسٹریشن فا رم مفت ہے اور فو ٹو کاپی کا سر کا ری ریٹ پا نچ اور دس روپے مقرر ہے۔

ٹیم نے انتظا میہ کو ہدا یت کی کہ گاڑیوں کی رجسٹر یشن، ٹرانسفر، ٹوکن اور ٹیکس وغیرہ سے متعلق تمام ہدایات جلی حروف میں اردو اور انگلش میں بورڈز پر آ ویزاں کی جا ئیں نیز آن لا ئن اور گھر میں آ کر رجسٹریشن کی سہولیات کے بارے میں بھی بو رڈز نما یا ں انداز میں لگائے جا ئیں اور اس با رے میں آ گا ہی مہم چلا ئی جائے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں