کھمبی میں موجودپروٹین،وٹامن ڈی، کیلشیم، فاسفورس انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید قرار


جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ہیلتھ نیوٹریشنسٹس نے کہاکہ کھمبی میں 30 سے 35 فیصد تک پروٹین، 25 سے 30 فیصد تک وٹامن ڈی اور دیگر وٹامنز بھی ہوتے ہیں ۔

پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے ، ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے تک کمی متوقع

کھمبی میں موجود کیلشیم، فاسفورس، دیگر نمکیات بھی انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید ہیں نیزاس میں نشاستہ اور روغنیات بہت کم مقدار میں پائے جاتے ہیں جس کی بنا پر یہ شوگر اور دل کے امراض میں مبتلا مریضوں سمیت غریب لوگوں کیلئے مثالی غذا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کھمبی کی بے شمار اقسام اس وقت تک دریافت ہوچکی ہیں جن میں 150 اقسام کھانے کے قابل ہیں جن میں سے 50 کے قریب بے حد لذیذ،50 درمیانے درجے کی ذائقہ دار اور 50 کم لذت کی حامل ہیں جن کی بیرون ملک برآمد کے ذریعے ہزاروں افراد ملک کیلئے کروڑوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں۔

صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

اگر حکومت کھمبی جسے غذااور دوادونوں طریقوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے کی کاشت کی حوصلہ افزائی کرے تو اس سے مزید بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جو خواتین اپنے آپ کو سمارٹ رکھنا چاہتی ہیں وہ کھمبی استعمال کر کے ڈائٹنگ کئے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کھمبی دیگر غذائی اعتبار اور اپنے اجزاکے باعث انسان کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں