ذاتی پسند سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد کیلئے سوچنا ہو گا، شہباز شریف

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chairs a meeting of the Karachi Chamber of Commerce in n CM house, Karachi, April 24, 2024.


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی استحکام اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، ذاتی پسند سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد کیلئے سوچنا ہو گا، مشکلات کو چیلنج سمجھ کر ان کا مقابلہ کرنا ہے، کسی پر الزام تراشی نہیں کر سکتے، بلکہ اپنے گریبانوں میں جھانکنا ہے۔

کراچی میں سندھ کابینہ اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرضوں کے پہاڑ لگ گئے، ہم اس کے بوجھ تلے دب گئے، فیصلہ کرنا ہے کہ قرضوں کی زندگی بسر کرنی ہے یا عزت کی، ہو سکتا ہے کچھ فیصلے پسند نہ ہوں مگر کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی صنعتوں کو گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اورمتعلقہ حکام کو کاروباری برادری کے مسائل کا حل تلاش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی کاروباری برادری کی ترقی سے منسلک ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کاروباری برادری کی ترقی سے منسلک ہے، ملک میں ایسا ماحول پیدا کرنا ناگزیر ہے جس میں کاروباری برادری کو اپنے کام میں آسانی میسر ہو۔

وفاق نے تحریک لبیک پرخفیہ رپورٹ شئیرنہیں کی، شہباز شریف کا دھرنا کمیشن میں بیان

انہوں نے کہا کہ ملکی شرح نمو میں خاطر خواہ اضافے کے لئے ضروری ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو۔ انہوں نے ملکی صنعتوں کو گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور متعلقہ حکام کو کراچی چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کے تعاون سے ملکی کاروباری برادری کے مسائل کے حل تلاش کرنے کی ہدایت کی۔

وفد نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت کراچی سٹاک ایکسچینج کے 72000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔وفد نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ ایسا وزیراعظم دیکھا جو دوبارہ منتخب ہونے کے بعد کام وہیں سے شروع کرتا ہے جہاں سے چھوڑا تھا اور ماضی میں لئے گئے اقدامات پر عملدرآمد کی حکمت عملی پر بات کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں