پاکستانی کی محبت میں گرفتار فلپائنی لڑکی پاکستان پہنچ گئی، شادی کرلی

پاکستانی کی محبت philppine girl

پاکستانی کی محبت میں گرفتار 26سالہ فلپائنی لڑکی پاکستان پہنچ گئی،اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کرلی۔

لیاقت پور کے نواحی علاقے چک نمبر 43کے رہائشی 31سالہ محمد سلمان اور 26سالہ فلپائنی لڑکی چیری کی دوستی دبئی میں ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔

دونوں دبئی کے ایک ریسٹورنٹ بطور شیف ایک ساتھ کام کرتے تھے،سلمان وطن واپس آیا تو لڑکی بھی پیچھے پیچھے پاکستان پہنچ گئی اور دو روز قبل دونوں کا نکاح لیاقت پور علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوا۔

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتارغیر ملکی دوشیزہ نے اسلام قبول کر لیا

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام قبول کرنے کے بعد لڑکی کا نام زینب رکھا گیا ہے۔

فلپائنی لڑکی کا کہناتھا کہ سلمان سے میری ملاقات دبئی میں ہوئی تھی جہاں ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہو گئی، ہم نے منگنی کی اور اب شادی کر لی ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ سلمان کی فیملی بہت زیادہ تعاون کرتی ہے، میں ان کی بہت شکر گزار ہوں، وہ میرے ساتھ بہت مہربان ہیں اور پیار کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں