بنگلہ دیش میں دورانِ کنسرٹ خاتون مداح عاطف اسلم کے گلے لگ گئی

عاطف اسلم atif aslam

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی خاتون مداح ان کے گلے لگ کر رو پڑی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عاطف اسلم کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ کنسرٹ گزشتہ دنوں بنگلادیش میں منعقد ہوا تھا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار کی لائیو پرفارمنس کے دوران، ایک خاتون مداح اچانک اسٹیج پر آجاتی ہیں اور گلوکار سے اپنی محبت کا اظہار کرنے لگتی ہیں۔

بابر اعظم اگر شادی کی پیشکش کرے گا تو معذرت کروں گی، نازش جہانگیر

خاتون مداح عاطف اسلم کے گلے لگ کر روتی ہیں اور پھر گلوکار کا ہاتھ پکڑ کر انہیں ”آئی لو یو“بھی کہتی ہیں،مداح گلوکار سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ہاتھ پر بوسہ بھی دیتی ہیں، بعدازاں سیکیورٹی اہلکار مداح کو اسٹیج سے نیچے اتار کر انہیں ٹشو پیپر دیتے ہیں۔

دوسری جانب خاتون مداح کے یوں اچانک گلے ملنے سے گلوکار ناراض نظر آئے لیکن انہوں نے بڑی خوش اسلوبی سے اس صورتحال کو سنبھالا۔

ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے عاطف اسلم کے مداحوں نے گلے ملنے والی خاتون مداح پر سخت تنقید کی اور کہا کہ لوگوں کو مشہور شخصیات کے ساتھ ایسا نامناسب اور غیراخلاقی سلوک کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں