متحدہ عرب امارات،فیملی اقامہ کیلئے نئی شرائط جاری

uae

متحدہ عرب امارات میں فیملی اقامہ کے لیے نئی شرائط جاری کی گئی ہیں۔

ہیڈ کوچ کیلئے انٹرویو کر رہے ،کمیٹی کچھ دنوں میں اعلان کر دیگی،چیئرمین پی سی بی

فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت وشہریت کی جانب سے نئی شرائط کے بارے میں کہا گیا ہے کہ امارات میں مقیم کوئی بھی غیرملکی اپنی فیملی کے لیے اقامہ حاصل کرسکتا ہے۔

فیملی اقامے کے لیے کم از کم آمدنی 4 ہزار درھم یا ماہانہ تین ہزاردرھم اور رہائش کا ثبوت پیش کرنا ہو گا۔فیملی اقامہ کے لیے 18 برس سے زائد تمام ممبران کا میڈیکل چیک اپ کرانا ضروری ہوگا۔چیک اپ مقررہ طبی اداروں کا ہی قابل قبول ہوگا۔

سولر پینلز سے زہریلا مواد خارج ہونے کا خدشہ

اتھارٹی نے مزید کہا کہ اقامہ ہولڈر کی فیملی اگر عارضی انٹری ویزے (وزٹ ویزے) پر امارات میں مقیم ہو تو اسے اقامے میں تبدیل کرانے کی اجازت ہوگی۔

اقامہ میں تبدیل کرانے کے لیے امارات میں داخل ہونے کے 60 دن کے اندر اندر کارروائی مکمل کرنا ہوگی۔اقامہ کی درخواست دینے کے لیے ’ای چینلز‘ یا اتھارٹی ویب سائٹ سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کم ہوگئیں

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد روزگار کے سلسلے میں مقیم ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں