بانی تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے، ڈاکٹرز نے تمام رپورٹس کلیئر قرار دے دیں۔
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں لایا گیاتھا۔ اسپتال ذرائع نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی اہلیہ کی اینڈو اسکوپی ، الٹرا ساؤ نڈ ، ایکو، ای سی جی کی گئی ہے جبکہ ان کے خون کا نمونا نہ دینے کا معاملہ حتمی رپورٹ میں تحریر کیا جائے گا۔
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر مجرم قرار
ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹس ڈاکٹر عاصم ، جیل سپرنٹنڈنٹ اور پمز اسپتال کو فراہم کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی بی نجی ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ مکمل ہونے کے بعد سخت سیکیورٹی میں واپس روانہ ہو گئیں تھیں۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی کی انڈواسکوپی ،الٹرا ساؤنڈ اور دیگر ٹیسٹ ہوئے ہیں جن کی رپورٹس اسپتال انتظامیہ ہائیکورٹ میں جمع کروائے گی۔
بشریٰ بی بی آج کے اپنے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کیساتھ نجی ہسپتال پہنچیں تھیں، ان کے وکلاء کی ٹیم بھی اسپتال میں موجود تھی جبکہ میڈیکل روم کے اندر اور باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی۔
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال
خیال رہے کہ سابق خاتون اول کے میڈیکل چیک اپ کے دوران اسپتال انتطامیہ کی جانب سے دیگر افراد کا داخلہ محدود کردیا گیا تھا۔