این اے 53 سے عمران خان، شاہدخاقان، گلالئی کے کاغذات نامزدگی مسترد

عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: انتخابی امیدواروں کے کاغذات کی چھان بین کے دوران اسلام آباد سے تحریک انصاف سربراہ عمران خان، سابق وزیراعظم شاہد خاقان اور دیگر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کے حلقہ این اے 53 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی وجہ سپریم کورٹ کا بتایا گیا بیان حلفی نامکمل ہونا بیان کیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے ہی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان اور پی ٹی آئی گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی کے کاغذات بھی مسترد کر دیے گئے ہیں۔

عمران خان سمیت چاروں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی وجہ بیان حلفی نامکمل ہونا بتایا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: عمران پر اعتراض جعلسازی، وکیل، سیتا اور ٹیریان سے تعلق کا انکار کریں، مخالف وکیل

قبل ازیں ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کے متعلق عائشہ گلالئی اور عبدالوہاب بلوچ کے اعتراضات مسترد کر دیے تھے۔

این اے 131 لاہور اور این اے 35 بنوں سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے تھے۔ ان کے خلاف جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے امیدوار کے اعتراضات خارج کر دیے گئے تھے۔

منگل کے روز سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گئے تھے۔ عدالت کی جانب سے نااہل قرار پانے کے بعد مسترد ہونے والے کاغذات این اے ون چترال کے لیے جمع کئے گئے تھے۔

کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 سے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے کاغذات بھی مسترد کیے گئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں