واٹس ایپ نےچیٹ فلٹرز نامی نیا فیچر متعارف کرادیا

whatsapp

واٹس ایپ نےچیٹ فلٹرز نامی نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

قیمتوں میں بڑی کمی ،سولر کے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ

ایپ میں فلٹر تین ناموں (یعنی آل، ان ریڈ اور گروپس) سے پیش کیے گئے ہیں جو چیٹ لسٹ کے اوپر دیکھے جا سکیں گے۔

جب آل کا آپشن دبایا جائے گا تو تمام چیٹس سامنے آجائیں گی جبکہ ان ریڈ سے وہ چیٹس جن کے پیغامات پڑھے نہیں گئے اور گروپس آپشن میں گروپ چیٹس اور کمیونیٹیز کے ذیلی گروپس کی چیٹس پڑھی جا سکیں گی۔

نوازشریف نے توشہ خانہ سے کبھی کوئی گاڑی نہیں لی، نیب تحقیقات

کمپنی کی جانب سے اس فیچر کا اجراء شروع ہو چکا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

مذکورہ فیچر کے استعمال سے مطلوبہ چیٹ تک پہنچنے کا عمل تیز ہوگا اورصارف کو کم سے کم اسکرالنگ کرنی پڑے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں