ڈالر مہنگا ہو گیا ، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

اسٹاک ایکسچینج (stock exchange)

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ، اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 223 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 70 ہزار557 کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 150 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 70 ہزار 334 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں