پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی درجنوں نشستیں خالی چھوڑے گی


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی تیاریوں سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی درجنوں نشستیں امیدوار نہ ہونے یا دیگر وجوہات کی بنا پر خالی چھوڑے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 272 میں سے 240 سیٹوں پر ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے یوں 32 نشستوں پر کوئی امیدوار نہیں ہو گا البتہ ان حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا آزاد امیدواروں کو سپورٹ کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں میں سے 260 پر ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کی بقیہ نشستوں پر بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور آزاد امیدواروں کوسپورٹ کیاجائے گا۔

پنجاب اسمبلی کے لیے 60 فیصد ٹکٹوں کا اعلان کر دیا گیا ہے باقی 40 فیصد نشستوں کے لیے پارلیمانی بورڈ کی نشست جاری ہے۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ میں آج وسطی پنجاب کی باقی نشستوں پر امیدوارفائنل ہوں گے۔

قبل ازیں ایک نجی ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹریو کے دوران عمران خان ٹیلی ویژن میزبان ارشد شریف کو کہہ چکے ہیں کہ قومی اسمبلی کے لیے 250 ٹکٹس جاری کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں