محکمہ موسمیات کی ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

rain بارش

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں رواں ہفتہ کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

تیز بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے خدشات کے پیش نظر متعلقہ اداروں کے لئے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب علی عرفان کے مطابق صوبے بھر میں 18 سے 21 اپریل تک تیزبارش کے امکانات ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں، آسمانی بجلی کی گرج چمک، تیزہواؤں کی پیشگوئی ہے جب کہ اس حوالے سے واسا، پنجاب پولیس اورسول ڈیفنس کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ڈی جی عرفان علی کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ16 اپریل کی رات کو بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا،17 اپریل کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور 18 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا۔

خیبر پختونخوا میں بارشیں ، چھتیں گرنے اور سیلابی ریلوں میں بہہ جانے سے 14 افراد جاں بحق

بلوچستان میں 16 اپریل کی رات سے19 اپریل کے دوران گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، آواران، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، لورالائی، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، زیارت، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر شدید، موسلادھار بارش کابھی امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں 17اپریل کی رات سے21 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش، بعض مقا ما ت پر شدیدموسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

ہم تو منت ہی کر سکتے ہیں کہ بس اب آگے بڑھیں، فواد چودھری

18سے22اپریل کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش،بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور بلند وبالا پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

18سے21اپریل کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش، ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 18 سے20 اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خواجہ آصف

سندھ میں 17اپریل کی رات سے19 اپریل کی صبح تک کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

17 اور 18 اپریل کو شدید موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصاً(گوادر،کیچ، آواران اور قلات) جبکہ 18 سے 20 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

18 سے21 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ آندھی،جھکڑ،ژالہ باری، گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں