جیل میں بھارتی دہشتگرد سربجیت پر حملہ کرنے والا اسلام پورہ گنگا اسٹریٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق اسلام پورہ لاہورمیں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کوٹ لکھپت جیل سے رہائی پانے والا عامر تانبا شدید زخمی ہو گیا۔
سعودی عرب ، اسلام مخالف مواد شائع کرنے پر بھارتی جاسوس بلاگر گرفتار
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عامر تانبا بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر جیل میں حملے میں ملوث تھا۔ عامر تانبا کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شوٹرز کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مچھ حملے میں را ملوث نکلی ، بھارتی خفیہ ایجنسی سے جڑے سوشل میڈیا اکائونٹس بارے انکشافات
پولیس کا کہنا ہے کہ 2013ء میں کوٹ لکھپت جیل کے دو قیدیوں عامر تانبا اور مدثر پر سربجیت سنگھ پر حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا، بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔