ایران اسرائیل کشیدگی ، پاکستان نے مغربی سمت سے آنیوالی پروازوں کی نگرانی شروع کر دی

فضائی حدود نگرانی (Airspace surveillance)

ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد پاکستان نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی فضائی حدود خصوصاً مغربی سمت سے آنے والی پروازوں کی نگرانی شروع کر دی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع نے کہا ہے کہ نئی صورتحال کے حوالے سے ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، افغانستان اور ایران کی سمت سے آنے والی ہر پرواز کی نگرانی کی جائے گی۔

یوکرین کا ڈرون حملہ ، ماسکو کی فضائی حدود بند ، 47 طیاروں کو موڑ دیا گیا

سی اے اے کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ملکی حدود میں داخل ہونے والی پروازوں کو ایئر ٹریفک کنٹرول سے لازمی اجازت لینا ہو گی۔

واضح رہے گزشتہ شب ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے تھے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی تھی۔


متعلقہ خبریں