سعودی عرب کی ریکوڈک میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری اگلے ماہ تک متوقع

ریکوڈک (rekodiq)

سعودی عرب کی ریکوڈک میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری اگلے ماہ تک آنے کی امید کی جا رہی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے آئندہ ماہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

ریکوڈک کو اعلیٰ درجے کے تانبے اور سونے سے نوازا گیا، مارک بریسٹو

سرمایہ کاری ہموار کرنے اور منصوبے کی تکمیل کیلئے وزیر اعظم وزارت خزانہ کی کمیٹی بنائیں گے جس میں پاکستان کی جانب سے تمام سٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔

یہ سرمایہ کاری ملک میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گی اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے مینڈیٹ کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

ریکوڈک منصوبہ لندن میں طے پا گیا، بلوچستان حکومت

واضح رہے کہ سرمایہ کاری کے بعد پاکستان اور سعودی عرب معدینات کے شعبے میں مزید معاہدوں پر دستخط کریں گے۔


متعلقہ خبریں