سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم


وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سعودی عرب ہر ممکن تعاون فراہم کر رہاہے، سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

سیرت میوزیم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاکہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسٰی کا دورہ پاکستان پر خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کا شکر گزار ہوں ۔ بہترین حفاظ کرام نے اپنی قرات سے سماں باندھ دیا۔

ٹرین میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے کامعاملہ، کانسٹیبل گرفتار

محنت کی جائے تو اللہ تعالیٰ اپنے نور سے دلوں کو منور کرتا ہے ۔ قوم ، پاکستانی حکومت کی جانب سے ان حفاظ کرام کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔ یہ پاکستان اور اسلام کے شیدائی ہیں ۔ سعودی عرب کے شاہی خاندان کی پاکستان کے لیے محبت نہیں بھلا سکتے ۔فیصل مسجد ، سیرتؐ میوزیم سے یہ محبت عیاں ہے ۔ ان کی محبت ہمارے لیے قیمتی سرمایہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل ہوئی ۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے ہمارے پورے وفد کی بھر پور پذیرائی کی ۔ پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے محبت کے جذبات کا اظہار کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔سعودی عرب مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا اور دل کھول کر پاکستان کی مدد کی ، ان کے تعاون کے شکر گزار ہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ، یہ سعودی حکومت اور عوام کی پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کی عکاس ہے ، انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کے آغاز پر سعودی حکومت کےشکر گزار ہیں ۔

حضور اکرمؐ کی ذات سے منسوب یہ منصوبہ اسلامو فوبیا کے ناپاک ایجنڈے کے خاتمے کا ذریعہ ہے ، حضورؐ کی شخصیت اور تعلیمات کا فروغ ہر وقت اور ہرزمانے کی ضرورت ہے۔ موجودہ دور میں اس کی ضرورت کئی گنا بڑھ گئی ہے ۔

گزشتہ چند دہائیوں کے دوران ملک گیری کی ہوس اور وسائل پر قبضے کی جنگ کی وجہ سے ایک مذموم منصوبے کے تحت نظریاتی افراط وتفریق پیدا کر دی گئی ، نظریاتی تصادم کے باعث بعض بدبخت حضور اکرمؐ کی ذات مبارکہ کے بارے میں نامناسب طرز عمل اختیار کرتے ہیں ۔ اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے میں اس کے اثرات ہمارے معاشروں پر بھی مرتب ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ حضور اکرمۖ کی ذات اور اسلام سے محبت کرنے والوں میں اس کا ردعمل پیدا ہوتاہے۔ ایسا ردعمل مزاج اور رویے میں تلخی کا باعث بنتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیرتؐ میوزیم دو پہلوئوں سے اہم خدمت سرانجام دے سکتا ہے ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان حصضور اکرمؐ ۖ کی سیرتؐ طیبہ سے متعلق آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ میوزیم لوگوں کی تربیت کا باعث بنے گا ، غیر مسلم بھی اس سے حضور اکرمؐ کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کر سکیں گے۔یہ ایک عظیم منصوبہ ہے جو عالمی سطح پر غلط فہمیوں کے خاتمے کا ذریعے بنے گا ۔ منفی پروپیگنڈے کا مثبت طریقے سے جواب مہیا کرے گا ۔ اس عظیم منصوبے کے لیے رابطہ عالم اسلامی اور اس کے سیکرٹری جنرل کے تعاون اور رہنمائی پر پوری قوم کی جانب سے میں شکر گزار ہوں ۔

وزیراعلی پنجاب کا آٹے کے بعد روٹی سستی کرنے کا حکم

انہوں نے کہاکہ رابطہ عالم اسلامی کے تحت پوری دنیا میں مختلف ادارے کام کر رہے ہیں جو مسائل کا شکار دکھی انسانیت کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کر رہے ہیں ۔ اسرائیلی جارحیت کا شکار ہمارے فلسطینی بہن بھائی تاریخ کی بدترین صورتحال کا شکار ہیں ۔ ان کی مدد وقت کا تقاضا ہے ۔ ان کا ادارہ اس سلسلے میں کام کر رہاہے ، پاکستان ہر سطح پر تعاون کے لیے تیار ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ حفاظ کرام کو قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد اس کو سمجھنا بھی چاہئے ، اس سے دنیا اور آخرت سنوارنے میں مدد ملے گی ۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اپنے خطاب کا آغاز عربی زبان سے کیا ۔ جس کو شرکاء کی جانب سے سراہا گیا ۔


متعلقہ خبریں