نوشکی واقعہ کے مجرموں، سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، وزیراعظم

وزیراعظم shahbaz sharif

وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر بس مسافروں کے اغوا کے بعد قتل کے اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

نوشکی میں نامعلوم افراد نے 9 مسافروں سمیت 11 افراد کو قتل کر دیا

وزیراعظم نے اس لرزہ خیز واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقتولین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مقتولین کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کی بلندی درجات کی دعا بھی کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ رنج کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردی کے اس واقعہ کے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔


متعلقہ خبریں