سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے، دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔
عید مبارک، رمضان الوداع، شوال کا چاند نظر آ گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔