عید سے قبل مرغی کے گوشت کی 760سے لیکر 800 روپے تک فروخت جاری

مرغی کا گوشت chicken rate

اندرون سندھ سمیت کراچی میں عید سے قبل مرغی کے گوشت کو ایک بار پھر پر لگ گئے، چکن کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

عید الفطر کے قریب آتے ہی منافع خور سرگرم ہوگئے، چکن مہنگا ہونے سے عام آدمی کے لیے گوشت کھانا ناممکن ہوچکا ہے۔

کمشنر کراچی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق زندہ مرغی 428روپے جبکہ مرغی کا گوشت 666روپے مقرر کیا گیا ہے لیکن شہر کی کسی دکان پر اس قیمت پر مرغی کا گوشت دستیاب نہیں۔

سولر پینلز کی قیمتیں مزید کم، نئی قیمتیں سامنے آ گئیں

دوسری جانب شہر میں عام طور پر مرغی کا گوشت 760روپے سے لے کر 800 روپے تک فروخت کیاجارہا ہے۔ پنجاب میں مرغی کا گوشت 650 روپے سے زائد فروخت ہو رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرغی کا فی کلو گوشت 740 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، پشاور میں مرغی کا گوشت 600 روپے کلو سے زائد فروخت ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جاتے تو عوام کو یقینی طور پر ریلیف مل سکتا تھا۔


متعلقہ خبریں