سولر پینلز کی قیمتیں مزید کم، نئی قیمتیں سامنے آ گئیں

سولر سسٹم solar pennal

عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

رواں سال کے آغاز سے ہی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان ہے، اس وقت پاکستانی مارکیٹ میں سولر پینل 39 روپے فی واٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔

سولر پینلز اب چاند کی روشنی میں بھی بجلی پیدا کریں گے، نئے شمسی ماڈیولز متعارف

اس کا مطلب یہ ہے کہ 180 واٹ کا جو پینل 15 ہزار روپے میں آرہا تھا وہ اب صرف سات ہزار روپے میں دستیاب ہے یعنی نصف قیمت سے بھی کم پر۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں سولر پینل کی قیمت 80 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی تھی لیکن اب دو لاکھ روپے میں پانچ میگاواٹ کے پینلز خریدنا ممکن ہو گیا ہے۔

سائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ نے پاکستان میں سرمایہ کاری آغاز کردیا

جن سے دو یا تین ایئرکنڈیشنر آرام سے چلائے جا سکتے ہیں لیکن یاد رہے کہ اس میں انورٹر اور دیگر اخراجات کے پیسے شامل نہیں ہیں۔

اس وقت مارکیٹ میں لونگی سنگل گلاس اے گریڈ 42 روپے واٹ، لونگی بائیفیشل 42 روپے فی واٹ، جنکو پی ٹائپ سنگل گلاس اے گریڈ 39 روپے فی واٹ، جے اے سنگل گلاس اے گریڈ 40 روپے فی واٹ دستیاب ہے۔


متعلقہ خبریں