ججز کو ریشم ، ریشماں اور گلشاد خاتون کے نام سے خطوط ایک ہی شخص نے لکھے ، فورنزک رپورٹ

ہائیکورٹ بار (highcourt bar)

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کو خطوط لکھنے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط لکھنے والا ایک ہی شخص ہے ، خطوط کی ہینڈ رائیٹنگ کی فرانزک رپورٹ سی ٹی ڈی کو موصول ہو گئی ہے۔

ججز کو دھمکی آمیز خطوط حکومتی سازش ہے، پی ٹی آئی کا الزام

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کے ججز کو خطوط کی لکھائی میچ ہو گئی ، خطوط کی لکھائی ایک ہی شخص کی ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریشم، ریشماں اور گلشاد خاتون کے نام سے خطوط ایک ہی شخص نے لکھے اور ایک ہی پوسٹ آفس سے بھجوائے گئے، خطوط میں ڈالا گیا آرسینک بھی ایک ہی شخص نے خریدا تھا۔

اعلیٰ عدلیہ کے مزید5 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول

ذرائع کے مطابق خطوط بھجوانے کا ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے، اُس نے آرسینک کہاں سے خریدا؟ سی ٹی ڈی اس حوالے سے بہت قریب پہنچ چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ باکسز کے قریب سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی ویڈیوز سے شاخت کا عمل نادرا ڈیٹا بیس سے جاری ہے۔


متعلقہ خبریں