چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی پالیسی پر مؤثر عملدرآمد پر اتفاق

Punjab Govt

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بشام واقعہ میں چینی باشندوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی گئی ۔

ادارے اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں تو پاکستان ترقی کر سکتا ہے ،بلاول بھٹو

اجلاس میں چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی پالیسی پر مؤثر عمل درآمد ،چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

سی پیک پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی ماہرین کے تحفظ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پر بھی اتفاق کیا گیا، اجلاس  میں جمعتہ الوداع کے حوالے سے ملک وقوم کی سلامتی اورامن و ترقی کے لئے دعا کی گئی ۔

مریم نوازنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  دہشتگردی کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے ہم سب ایک پیج پر ہیں ،دہشتگردی پیچیدہ وار فیئر کی شکل اختیار کر رہی ہے ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان آرمی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہتی ہوں۔

میری فوکل پرسن بننے میں کوئی دلچسپی نہیں، شیر افضل مروت

امن وامان کیلئے تمام شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،ملک وقوم کے تحفظ و سلامتی کے لئے کوشاں ہر فرد کو سلام پیش کرتی ہوں،شہداء کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

اے پی ایس سانحے کےبعد تشکیل نیشنل ایکشن پلان کی افادیت کو دنیا نے تسلیم کی،نیشنل ایکشن پلان کو اپ گریڈ کرنا ہے اور موجودہ لوپ ہولز ختم کرنے ہیں ،مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ بہت بڑا چیلنج ہے۔

سیاسی فاشزم بھی دہشتگرد ی کی شکل اختیار کر رہا ہے،9مئی کو سیاسی دہشتگردی کے نتائج کو دنیا بھر نے دیکھا،سیاستدان کی حیثیت سے برے حالات سے گزرتے ہوئے بھی 9مئی جیسے واقعہ کا خیال نہیں آیا۔

ایمرٹس کرکٹ بورڈ نے عثمان خان پر5سال کی پابندی عائد کردی

پاکستان کی بات آتی ہے تو ہر جیز پس منظر میں چلی جاتی ہے،9مئی کی وجہ سے پیدا شدہ غیر یقینی اور عدم استحکام کی وجہ سے سرمایہ کار ہچکچاہٹ کا شکار ہیں ،معیشت کی بحالی اور قومی خوشحالی کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ لازمی تقاضا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ دہشتگرد ی اورا سمگلنگ روکنے کیلئے صوبائی سرحدوں پر چیک پوسٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،دہشتگردوں اوراسمگلروں کیلئے راستے کھلے نہیں رکھ سکتے،سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کی برین واش کرنے کا سدباب ناگزیر ہے۔

اعلیٰ عدلیہ کے مزید5 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول

سوشل میڈیا پر ملک وقوم کے مفادات کے تحفظ کے لیے بل جلد پیش کیا جائے گا ،عورتوں اور بچوں کیخلاف جرائم کے خاتمے کیلئےا سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹ بنا رہے ہیں ۔

سیکیورٹی فورسز کو جدید ٹیکنالوجی، اے آئی کے استعمال، جدید اسلحے اور انٹیلی جنس نظام کو مزید اپ گریڈ کریں گے،دہشتگردی کے سدباب کیلئےجدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے  کور کمانڈر لاہورنے کہا  کہ  دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اشتراک کار اور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

ابرار الحق نے سیاست میں واپسی سے متعلق اپنے دل کی بات کہہ دی

لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے مزید کہا پنجاب میں دہشتگردی کے سدباب کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے ملکر قابل تحسین کام کررہے ہیں۔پنجاب کو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا چیلنچ بھی درپیش ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں