بابر نے کپتانی چھوڑتے اور دوبارہ لیتے وقت ان سے اجازت لی تھی، والد

azam sadique

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ بابر نے کپتانی چھوڑتے اور دوبارہ لیتے وقت ان سے اجازت لی تھی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی

انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اعظم صدیق نے لکھا کہ اللہ نے بابر کو کپتان بنایا جب تک چاہا پھر ہٹایا اور اب پھر بابر کو کپتان بنایا گیا ہے جس کیلئے ذریعہ اللہ کی مخلوق بنی، اللہ ہی بہترین حسب نسب دینے والا اور وہی اُس کی حفاظت کرنے والا ہے۔

اعظم صدیق نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ کپتانی سے ہٹانے جانے کے بعد ہم نے ایک لفظ بھی نہیں بولا نہ کوئی شکایت کی۔

پاکستان اور جاپان کے درمیان اہم منصوبوں کیلئے گرانٹ کے معاہدے پر دستخط

ہاں جب بابراعظم نے مجھ سے اجازت لے کر کپتانی چھوڑی تو صرف ایک لفظ کہا تھا کہ اب اللہ کے سُپرد اور اب بابر نے دوبارہ مجھ سے اجازت لے کر کپتانی واپس لی ہے کیوں کہ عاجز بندوں کے فرما نبردار بیٹے ایسے ہی کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by M.Azam Siddique (@azam_siddique_65)


متعلقہ خبریں