جاپان حکومت نے آٹھ لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کو ورک ویزا دینے کا عندیہ دیا ہے۔
جاپانی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جاپان اپریل سے اگلے پانچ سالوں میں 8 لاکھ 20 ہزار غیر ملکیوں کو ورکر ویزا دینے کا ارادہ رکھتا ہے،حکومت نے غیر ملکی ہنر مند ورکرز کے لیے ویزا پروگرام میں چار نئے شعبوں کو شامل کر لیا ہے۔
علمائے کرام کو رمضان المبارک کے پیش نظر گولڈن ویزا دینے کا اعلان
غیر ملکیوں کو ویزا دینے کا مقصد ملک میں ڈرائیورز کی کمی کو پورا کرنا ہے جن کو 5 سال تک جاپان میں قیام کی اجازت ہو گی،جاپانی حکومت کے مطابق وہ اپریل سے اگلے پانچ مالی سالوں میں 8 لاکھ 20 ہزار غیر ملکیوں کو اپنا ہنرمند ورکر ویزا دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ویزا پروگرام میں نقل و حمل، بسوں، ٹیکسیوں اور ٹرکوں کے ڈرائیورز، وزارت اراضی اور سیاحت جیسے شعبے شامل ہیں، میڈیا ذرائع کے مطابق بسوں اور ٹیکسیوں کے ڈرائیورز کو مسافروں سے بات چیت کرنے کے لئے جاپانی زبان کا ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہوگا، جبکہ دیگر شعبوں میں بھی سخت شرائط رکھی گئی ہیں۔
عائزہ خان کو بھی یواے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
ریلوے کے شعبے میں، ہنرمند ورکرز کو ٹرین کاروں کی تیاری اور پٹڑیوں کی دیکھ بھال کرنا ہو گی اس کے ساتھ ساتھ ورکرز ڈرائیورز، کنڈکٹرز اور اسٹیشن اسٹاف کا کردار بھی ادا کرسکتے ہیں۔ جاپان نے مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں ٹیکسٹائل، آئرن اینڈ اسٹیل اور پرنٹنگ سے متعلق آپریشنز کو بھی شامل کیا ہے۔
جاپان کی حکومت ان اصلاحات پر عوامی رائے حاصل کرے گی اس کے بعد متعلقہ قوانین پر نظرثانی کرے گی تاکہ غیر ملکی ہنر مندوں کو ویزا جاری کیا جا سکے گا۔