بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان


بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پوٹھوہار اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ مری،گلیات اور گردونواح میں چند مقا ما ت پر بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

چترال،دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ اورشانگلہ میں بارش ہو گی، ایبٹ آباد اور بونیر میں بھی چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کالام میں 20، بالاکوٹ 6، دیر (بالائی) 5، چترال، دروش 4، باچا خان (ایئر پورٹ) 2، پشاور ایک، گڑھی دوپٹہ 15،مظفر آباد (سٹی6، ایئر پورٹ4)، راوالاکوٹ، کوٹلی 2، استور7، چلاس 4، بونجی 2، گوپس ایک، چکوال، مری اور راولپنڈی (چکلالہ) میں بھی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 40، جیکب آباد 39، خیر پور، موہنجوداڑو، سکرنڈ اور پڈ عیدن میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں