لاہور ہائیکورٹ نے این اے 81گوجرانوالہ سے ن لیگ کے اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چودھری کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چودھری 8ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے، الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مخالف امیدوار اظہر قیوم کو کامیاب قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو الیکشن کیلئے اہل قرار دیدیا
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر درخواست گزار کے اڑھائی ہزار ووٹ کم کر دیئے، عدالت ن لیگی امیدوار اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔
بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چودھری کی استدعا منظور کرتے ہوئے این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔