بھارتی کامیڈین ذاکر خان کا ارسلان نصیر کو 4 نکاح کرنے کا مشورہ

zakir khan, arslan naseer

بھارت کے نامور کامیڈین ذاکر خان نے پاکستانی اداکار کو مزید 4 نکاح کرنے کا مشورہ دے دیا۔

گزشتہ دنوں ازراہِ مذاق ارسلان نصیر نے علما کی ڈراموں میں میاں بیوی کی اداکاری کرنے والوں کا نکاح اور طلاق اصل میں ہوجاتی ہے کی وائرل ویڈیو کے ردعمل میں کہا تھا کہ انکے تو اس طرح چھ نکاح ہوگئے ہیں۔

انہوں نے اسی ویڈیو پیغام میں مولوی صاحب سے مخاطب ہوکر کہا کہ اگر میں نے اگلے ڈرامے کے اندر کسی کا قتل کردیا تو آپ مجھے بچا لیجئے گا ورنہ اس پر تو مجھے پکا پھانسی ہوجائے گی۔

بیرون ملک شادی نہ کرنے کے مشورے پر صنم جنگ تنقید کی زد میں آگئیں

یوٹیوبر کی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کی دیر تھی کہ پاکستان کیا سرحد پار سے بھی کمنٹ سیکشن میں تبصروں کی بھرمار ہوگئی،اس پوسٹ میں بھارتی کامیڈین ذاکر خان نے بھی اپنے تبصرے میں کہا کہ دوست، چار اور کر کے ٹوٹل دس کرلو۔

ذاکر کے تبصرے پر ارسلان نصیر کی بھی حسِ مزاح کی نس پھڑکی اور جواباً کہا کہ ذاکر بھائی ویسے تو دونوں ملکوں کی دوستی ہو نہیں رہی، سوچ رہا ہوں کچھ کام انڈیا میں کر کے ڈائریکٹ رشتہ داری ہی کرلوں۔


متعلقہ خبریں