تائیوان میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، درجنوں عمارتیں زمین بوس ، 7 افراد ہلاک ، 711 زخمی

تائیوان زلزلہ (taiwan earthquake)

تائیوان میں 7.4 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 26 عمارتیں زمین بوس جبکہ 7 افراد ہلاک اور 711  زخمی ہو گئے ، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزے کے بعد تائیوان کے دارالحکومت تائپے کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ زلزلہ تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب آیا، جس کے بعد سمندر میں 3 میٹر لہریں بلند ہوئی ہیں۔

انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نوساٹنگارہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ

زلزلے کے بعد جاپان اور تائیوان میں سونامی الرٹ جاری کر دیا گیا تاہم بعد میں سونامی وارننگز واپس لے لی گئیں۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی علاقے ہوالین کے قریب تھا، جبکہ اس کی گہرائی 15.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عمارتیں گرنے سے متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ 25 سال بعد تائیوان میں آنے والا یہ شدید ترین زلزلہ ہے ،زلزلے کے بعد چین نے تائیوان کو امداد کی پیشکش کی ہے۔

چین اور کرغزستان  کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں 5.8 کی شدت کا زلزلہ

دوسری جانب جاپان میں بھی 7.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کے بعد جاپان کے جزیرے اوکی ناوا میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔

جاپان ایئر لائنز کے مطابق سونامی کی وارننگ والےعلاقوں کی جانب سے پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

ژوب میں 4.8 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

امریکی میڈیا کے مطابق جاپان میں زلزلے کے بعد جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جاپانی جزیرے اوکی ناوا کے ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن بحال ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں