بنگلہ دیش: عید کی اضافی چھٹی کی تجویز مسترد

bangladesh

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں عید الفطر کی اضافی چھٹی کو حکومتی کابینہ نے یکسر مسترد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلادیش میں عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔ جہاں کیبنٹ کمیٹی برائے قانون اور آرڈر کی جانب سے گزشتہ دن اضافی چھٹی کی تجویز دی گئی تھی۔

تجویز میں کہا گیا کہ عیدالفطر سے ایک دن پہلے یعنی 9 اپریل کو بھی چھٹی دی جائے تاہم بنگلہ دیش حکومت کی کابینہ نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔

لبریشن وار افئیرز کے وزیر اے کے ایم مذمل الحق نے کہا کہ اضافی چھٹی کی تجویز کیبنٹ کو بھیجی گئی ہے تاکہ عید کی چھٹیوں کو بڑھایا جا سکے تاہم بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی سربراہی میں کابینہ کی جانب سے چھٹیوں میں اضافے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اضافی چھٹی کی تجویز عید سے قبل ایک دن کی چھٹی اپنے اپنے گھروں کو جانے والے مسافروں کی آسانی کے لیے دی گئی تھی تاکہ وہ آسانی سے اپنے گھروں کو پہنچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے بیویوں کی ساڑھیاں جلاؤ، حسینہ واجد بھارت کا بائیکاٹ کرنے والوں پر برس پڑیں

دوسری جانب بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے 10 اپریل سے 12 اپریل تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے تاہم 3 دن کے ساتھ مزید 2 دن کی چھٹیاں بھی آ رہی ہیں۔ 13 اپریل کو ہفتہ اور پھر 14 اپریل کو پہیلا بوشاخ ہے جسے بنگلادیش میں نئے بنگلا سال کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن کی مناسبت سے عام تعطیل ہوتی ہے۔

واضح رہے پہیلا بوشاخ بنگلادیش سمیت بھارتی ریاست وسطی بنگال، تریپورا، جھاڑکھنڈ اور آسام میں بھی بنایا جاتا ہے جہاں مقامی طور پر عام تعطیل ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں