سونا فی تولہ مزید 2800 روپے مہنگا ، قیمت 2 لاکھ ، 37 ہزار 600 ہو گئی

سونے قیمت

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام سونا 2401 اضافے سے 2 لاکھ 3 ہزار 704 روپے کا ہو گیا۔

فی تولہ سونا 3ہزار800 روپےتک مہنگا ہوگیا

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہونے سے 2211 ڈالر کا ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں