جڑواں شہروں کے رجسٹرڈ ورکرز کے لیے 1008 فلیٹس اور 500 گھر تیار

house

ورکرز ویلفیئر فنڈنے زون-V میں لیبر کمپلیکس مکمل کر لیا ہے، جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے رجسٹرڈ ورکرز کے لیے 1008 فلیٹس اور 500 گھر تیار ہیں۔

عید الفطر کی چھٹیوں اور سرکاری ملازمین کو بونس کے وائرل نوٹی فکیشنز جعلی نکلے

ڈبلیو ڈبلیو ایف حکام نے بتایا کہ وہ مزدوروں کے تمام مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ پشاور خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں لیبر کمپلیکسزاسی سلسلہ کی کڑیاں ہیں۔

ورکرز ویلفیئر لیبر کالونی فیز ون 1476 کنال اراضی پر مشتمل ہے جس میں 1008 فلیٹس اور 500 مکانات ہیں تمام فلیٹس اور گھر صنعتی کارکنوں کو الاٹ کیے جائیں گے۔

پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 200 روپے سستا

کالونی میں ایک مسجد، انڈسٹریل ہوم، کمیونٹی سینٹر اور یوٹیلیٹی اسٹور بنایا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان نے بتایا کہ رواں سال مختلف معاہدوں کے تحت 10 لاکھ افراد کو بیرون ملک بھیجا جانا تھا جس کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے اور ترسیلات زر میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مجموعی مالیاتی ضروریات پورا کرنے کیلئے بیرونی فنانسنگ کی رفتاربرقرار رکھنا ناگزیر ہے ، وزارت خزانہ

واضح رہے ڈبلیو ڈبلیو ایف وزارت سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کا ایک منسلک محکمہ ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں