مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں برقرار

سونا (gold )

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام ، گزشتہ روز قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور سونا 2 لاکھ 34 ہزار 800 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی بالترتیب 2 لاکھ ایک ہزار 303 اور ایک لاکھ 84 ہزار 184 روپے پر مستحکم رہی۔

ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور بالترتیب 2,600 روپے اور 2,211.93 روپے پر تجارت ہوئی۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 2,254 ڈالر پر مستحکم ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں