سعودی عرب میں 2023 کا سیاحتی سیزن انتہائی کامیاب رہا، غیرملکی سیاحوں نے 100 ارب ریال سے زیادہ خرچ کیے۔
مقامی میڈیا نے سعودی وزارت سیاحت کے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیاحوں کے سفری اخراجات گزشتہ برس کی تیسری سہ ماہی کے آخر تک 2022 کے مقابلے میں 72 فیصد زیادہ رہے۔
خلیجی تعاون کونسل ممالک نے مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی
سیاحوں کی اتنی بڑی تعداد کی آمد سے واضح ہے کہ سعودی عرب میں سیاحت کے شعبے میں غیرمعمولی ترقی ہوئی ہے ،کورونا کے دوران دوران دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی سیاحت کا شعبہ متاثر ہوا تاہم عالمی وبا کے بعد سیاحت کے شعبے میں 150 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عالمی سیاحتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس شعبے نے غیرمعمولی ترقی کی ہے اور جی 20 ممالک میں سعودی عرب دوسرے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب سعودیہ نے 2023ء کے دوران بیرون ملک سے آنے والے زائرین اور سیاحوں کی طرف سے اخراجات کے ایک نئے ریکارڈ کا انکشاف کیا ہے۔
اسلام آباد کا سیاحتی لوگو جاری کرنے کا فیصلہ
ادائیگیوں کے توازن میں سفری اشیاء کے حوالے سے سعودیہ کے مرکزی بینک کے ابتدائی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلےسال سیاحوں اور زائرین پر سعودی عرب نے 135 ارب اریال خرچ کیے۔ زائرین کے اخراجات کے حوالے سے یہ رقم مملکت کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔