ایف آئی اے کا بلوچستان میں جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن

medicine

ایف آئی اے نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران چھاپے مار کر بھاری مقدار میں دوائیاں برآمد کرلیں۔

پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 200 روپے سستا

حکام کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ نے ہزارگنجی کوئٹہ میں واقع اسٹور سے بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد کرلیں، چھاپہ مار کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈریپ حکام کے ساتھ سے عمل میں لائی گئی۔

حکام کے مطابق ٹیم نے 100 سے زائد اقسام کی غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات قبضے میں لے لیں، برآمد ہونے والی ادویات میں اینٹی بائیوٹک، پین کلر اور جان بچانے والی ادویات بھی شامل ہیں جب کہ جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف 4 انکوائریاں درج کر لی گئی ہیں۔

نہم سالانہ امتحانات ،عملہ نقل کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

ادھر ایف آئی اے چمن نے پاور ہاس روڈ پر واقع 3 مختلف میڈیکل اسٹورز پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں، مذکورہ اسٹورز سے مشتبہ ادویات کو قبضے میں لے کر ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ملزمان کے خلاف انکوائری درج کر لی گئی اور ڈریپ حکام کی رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں