فی تولہ سونا 3ہزار800 روپےتک مہنگا ہوگیا

سونا gold

gold


ملک میں فی تولہ سونا 3ہزار800 روپےتک مہنگا ہوگیا۔

اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ

فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار800 روپے ہو گئی،10گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار258 روپے کا اضافہ ہوا، 10گرام سونا 2 لاکھ 1 ہزار303 روپےکا ہوگیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوا۔

ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے عثمان خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277 روپے95 پیسےپر بند ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی، 100انڈیکس میں 77پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

دوران کاروبار انڈیکس 67ہزار220 پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھاگیا، گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کی۔

سائنسدانوں نے نئی قسم کا دو طرفہ سولر پینل تیار کرلیا

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے سے 67142 کی سطح پربند ہوا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 67094 تھی۔


متعلقہ خبریں