سند ھ ، ایسٹر پر مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان

holiday

سندھ میں ایسٹرکے موقع پر پیر یکم اپریل کو مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف فی الفور تادیبی کارروائی کا حکم

جمعرات کو سندھ حکومت کی جانب سے ایسٹر پر مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے  ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کے موقع پر 4اپریل کوبھی صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات کے روز تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے ،سکول کالجز اور جامعات میں عام تعطیل ہوگی ،اس کے علاوہ بلدیاتی کاونسلز اور اتھارٹی میں بھی عام تعطیل ہوگی۔

پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کا مرکزی جلسہ 3 اپریل کی رات گڑھی خدابخش بھٹو میں منعقد کیا جائے گا۔

سائنسدانوں نے نئی قسم کا دو طرفہ سولر پینل تیار کرلیا

پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی صدارت میں خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا  جس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 برسی کے حوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں برسی کے جلسے میں بھرپور عوامی شرکت یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بے گناہ ثابت کرنے پر سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں