نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

Electricity

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 75 پیسے کے اضافے کی منظوری دیدی۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کےمطابق آئندہ 3 ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ وصولی اپریل مئی اور جون کے بلز میں ہوگی۔قیمت میں  اضافے سے بجلی صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مقامی ذخائر کم ہونے اور اخراجات بڑھنے سے گیس قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، سوئی ناردرن

جاری اعلامیہ کے مطابق بجلی مہنگی کرنے کی منظوری مالی سال 24-2023 دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ ڈسکوز نے 4 روپے 43 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔

قیمت میں اضافے کا اطلاق 50 یونٹ والے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے بھی وصولی کی جائے گی۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کا اضافہ

نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر 14 فروری کو سماعت کی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں