رفح پر حملے کا اسرائیلی منصوبہ ، حماس نے مسلمانوں سے فلسطین کی جانب مارچ کی اپیل کر دی

حماس

اسرائیل نے رمضان المبارک کے فوری بعد غزہ کے علاقے رفح میں بھی حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔ دوسری جانب حماس نے مسلمانوں سے فلسطین کی جانب مارچ کرنے کی اپیل کر دی۔

 اسرائیلی اخبار کے مطابق رمضان کے فوری بعد رفح میں 6 ہفتوں تک اسرائیلی حملوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے، ان حملوں کے بعد غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی قرارداد مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حماس کو سمجھ جانا چاہیے اسرائیل پر عالمی دباؤ کام نہیں کرے گا۔

اسرائیلی طیاروں کی غزہ کے نصیرات کیمپ پر بمباری ، 13 خواتین اور بچے شہید

دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ملٹری کمانڈر محمد الضیف نے آڈیو بیان میں اردن، لبنان، پاکستان اور ملائیشیا سمیت تمام عرب اور اسلامی ممالک کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ  مسلمان فلسطین کی جانب مارچ شروع کریں۔

اُدھر اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری میں مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ، شہدا کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

 


متعلقہ خبریں