سینیٹر طلحہ محمود نے جے یو آئی سے راہیں جدا کر لیں ، پیپلز پارٹی میں شامل

طلحہ محمود

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر طلحہ محمود نے مولانا فضل الرحمان سے راہیں جدا کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

پیپلزپارٹی کے نیئر بخاری، فیصل کریم کنڈی ودیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلحہ محمود نے کہا کہ مجھے بلاول بھٹو نے پی پی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی، ایک ہفتہ قبل صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات ہوئی تھی ۔

مولانا فضل الرحمن نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو حکومت نہیں چل پائے گی ، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں، 2006 میں ایم این اے کیلئے جمعیت علما اسلام کا ٹکٹ لیا تھا، آج تک جمعیت علما اسلام کے علاوہ کسی پارٹی میں نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی بدحالی اور سیاسی حالات سب کے سامنے ہیں، سب کو علم ہے پاکستان کن مسائل سے گزر رہا ہے، ہم نے پاکستان کو مشکلات سے باہر نکالنے کیلئے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ موجودہ حالات میں پیپلزپارٹی سے بہتر کوئی جماعت نظر نہیں آتی۔

سینیٹ ضمنی انتخاب : پیپلز پارٹی 4، ن لیگ اور جے یو آئی ایک ایک نشست پر کامیاب

اس موقع پر نیئر بخاری نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کی جانب سے طلحہ محمود کو خوش آمدید کہتے ہیں، طلحہ محمود نے پیپلزپارٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا کیلئے پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی، ٹھیک شخصیت کو ہی گورنر خیبر پختونخوا منتخب کریں گے۔

تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل آئین پامال کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی آئینی کردارادا کریں، تحریک انصاف کے منتخب نمائندے پارٹی سے نالاں ہیں۔


متعلقہ خبریں