کولمبین گلوکارہ شکیرا کی 7 سال بعد موسیقی کی دنیا میں واپسی

شکیرا

’واکا واکا‘ نامی گانے سے مشہور ہونے والی کولمبین گلوکارہ شکیرا ایزابیل نے 7  سال بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

شکیرا نے امریکا میں اپنی نئی البم ’لاس میجریز‘ کی تقریب رونمائی کے ساتھ ہی موسیقی کی دنیا میں واپسی کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔

شکیرا کا کہنا تھا کہ انکی نئی البم میں فینز کو یہی پیغام ملے گا کہ آنے والا کل ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔ کولمبین گلوکارہ کی اب تک 80 لاکھ سے زائد البمز فروخت ہوچکی ہیں۔

شکیرا کی ٹیکس فراڈ کا مقدمہ ختم کرنے کی اپیل مسترد

خیال رہے کہ 7 سال قبل ٹیکس فراڈ کیس اور اپنے پارٹنر سے علیحدگی کے بعد شکیرا ایزابیل نے میوزک کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں شکیرا کا عالمی شہرت کا حامل 21 فٹ اونچا مجسمہ ان کے آبائی شہر بیرنکویلا میں ایک پارک میں نصب کیا گیا تھا۔ گلوکارہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں اس مجسمے کی وجہ سے بے حد عزت ملی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں