مسجد الحرام کی انتظامیہ نے اعتکاف کرنے والوں کے لیے خوشخبری دے دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اس سال اعتکاف کرنیوالوں کی تعداد 100 فیصد بڑھا دی گئی ،اس سال 6 ہزار افراد اعتکاف کر سکیں گے۔
مسجد الحرام میں ہیڈ آف گائیڈنس اینڈ کنسلٹنگ ڈیپارٹمنٹ عبدالمحسن الغامدی نے کہا ہے کہ اس سال اتھارٹیز کی جانب سے مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے 3 فلورز مختص کیے گئے ہیں۔
فیصل مسجد میں اعتکاف کیلئے درخواستیں طلب ، رجسٹریشن فیس 5 ہزار روپے مقرر
گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال دگنی تعداد کا انتظام کیا گیا ہے، ایک ہزار خواتین کے لیے بھی اعتکاف کا انتظام کیا گیا ہے۔
اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ساتویں رمضان سے ہو چکا ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے جنرل اتھارٹی برائے کئیر کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کا عمل اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک اعتکاف کے لیے مختص جگہ پُر نہیں ہو جاتی۔