صوابی، غلط انجکشن سے نوجوان کی موت، اتائی ڈاکٹر گرفتار


صوابی میں اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے نوجوان موت کی بھینٹ چڑھ گیا، اتائی کو گرفتار کر لیا گیا۔

اتائی ڈاکٹر نے کلینک میں آنے والے نوجوان مریض کو غلط انجکشن لگادی جس سے اس کی حالت مزید بگڑگئی اور وہ انتقال کرگیا۔محکمہ صحت کے مطابق تورڈھیر میں کلینک سیل کر کے اتائی ڈاکٹر پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں

ہیلتھ کئیر کمیشن نے 4 مارچ کو کلینک سیل کیا تھا۔ اتائی ڈاکٹر نے سیل خود سے توڑ کر دوبارہ کلینک ڈی سیل کرواکر قانون کی خلاف ورزی کی جبکہ اتائی کے پاس کسی قسم کے تعلیمی اسناد موجود نہیں ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی ۔


متعلقہ خبریں