مکہ مکرمہ ، تیز رفتار گاڑی افطار دستر خوان پر چڑھ گئی، ایک جاں بحق، 21زخمی

مکہ مکرمہ

مکہ مکرمہ میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر مسجد کے باہر افطار دسترخوان پر بیٹھے افراد پر چڑھ گئی، ایک شخص جاں بحق جبکہ 21زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ مغرب کی اذان سے کچھ دیر قبل پیش آیا، مکہ مکرمہ کے ایک علاقے کی مسجد زھرہ العمرہ کے باہر افطار دسترخوان پر روزہ دار بیٹھے تھے۔

تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دوسری گاڑی سے ٹکراتی ہوئی افطار دسترخوان پر چڑھ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال الاحمر کے امدادی یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے فوری طورپر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

شدید زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کے بارے میں متعلقہ ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں