ڈیرہ اسماعیل خان، سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 جوان شہید

سکیورٹی فورسز

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ ہواجس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش بمبار نے گاڑی فوجی قافلے سے ٹکرائی،دھماکے میں 38سالہ نائب صوبیدار یاسر شکیل اور 34 سالہ سپاہی طاہر نوید شہید ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، دو زخمی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں