امریکا، برطانیہ اور جرمنی نے روس کے صدارتی انتخابات کو مشکوک قرار دیدیا

صدارتی انتخابات

امریکا، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے روس میں ہونے والے صدارتی انتخابات پر ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

امریکا اور برطانیہ نے روس میں ہونے والے صدارتی انتخابات کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس میں صدارتی انتخابات صاف اور شفاف نہیں ہوئے، ولادیمیر پیوٹن نے مخالفین کو قید میں ڈال کر سیاسی عمل سے باہر رکھا، روس کے انتخابات مشکوک انداز میں ہوئے۔

شمالی کوریا کا شارٹ رینج بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

جرمن وزارت خارجہ نے روسی الیکشن پر ردعمل میں کہا کہ روس کے صدارتی الیکشن نتائج سے کوئی حیرانی نہیں ہوئی کیونکہ یہ شفاف نہیں ہیں، پیوٹن کا انتخاب تشدد اور سنسر شپ کی بنیاد پر ہوا، یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں انتخابات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

واضح رہے کہ ولادیمیر پیوٹن صدارتی الیکشن جیت کر 5ویں بار روس کے صدر منتخب ہو گئے ہیں، روس میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 67فیصد رہا، ولادیمیر پیوٹن 87اعشاریہ 97فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔


متعلقہ خبریں