راولپنڈی سے کراچی جانے والی مسافرٹرین پاکستان ایکسپریس کی ایک بوگی کھاریاں کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔
یاد رہے ٹرین صبح 6 بجے راولپنڈی اسٹیشن سے کراچی کےلئے روانہ ہوئی تھی۔
یہ پاکستانی ٹرینیں پٹڑی سے کیوں اُترتی جا رہی ہیں، آج ایک اور حادثہ ہوا، پنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی ایک بوگی کھاریاں کے قریب پٹڑی سے اُتر گئی۔۔!! pic.twitter.com/SDmtkJKwEY
— Khurram Iqbal (@khurram143) September 30, 2026
واقعے کے بعد مسافر پریشان ہوگئے، ریلوے کا عملہ موقع پر پہنچ گیا،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پٹڑی سے اترنے والی بوگی کو علیحدہ کر کے ٹرین کو کراچی کےلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔
ملکی تاریخ میں خوفناک ٹرین حادثات
پاکستان میں 73 سال کے دوران ٹرین حادثات میں ہزاروں افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔
ملکی تاریخ کا پہلا بڑا ٹرین حادثہ 1953ء میں جھمپیر کے قریب واقعہ ہوا جس میں 200 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔
ٹرین حادثات کی روک تھام کیلئے نیا حکم نامہ جاری
ٹرین حادثات کی روک تھام کیلئے اگست 2025 میں ڈی ایس ریلویز کو نیا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔
نئے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ بریکنگ سسٹم میں خرابی والی کوچز مال گاڑی یا مسافر ٹرینوں کیساتھ لگانے پر پابندی عائد ہوگی۔
ایسی کوچز ٹرین کے ساتھ نہیں لگائی جائیں گی جن کو روکنے میں دشواری کا سامنا ہو،متعلقہ ڈیپارٹمنٹ گاڑی روانہ کرنے سے پہلے بریکنگ سسٹم لازمی چیک کرے گا۔
صرف مکینیکل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کلیئر ہونے والی کوچز ہی استعمال کی جائیں گی۔
