ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے، پال اسٹرلنگ کوہلی اور بابر سے آگے نکل گئے

پال اسٹرلنگ

آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ ٹی 20 انٹرنیشنل میں 400 چوکے لگا کر کوہلی اور بابر سے آگے نکل گئے۔

آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ ٹی 20 انٹرنیشنل میں 400 چوکے لگانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے، وہ اب تک 135 مختصر فارمیٹ کے بین الاقوامی میچز میں اب تک 401 باؤنڈریز لگاچکے۔

ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج پی ایس ایل کا فائنل کھیلیں گے

پاکستانی بیٹر بابراعظم 109مقابلوں میں 395 چوکے لگاکر دوسرے نمبر پر ہیں، اسٹرلنگ نے گذشتہ دنوں افغانستان سے سیریز کے پہلے ون ڈے میں انجام دیا۔

آئرلینڈ کے بیٹر نے اس مقابلے میں 2 چوکوں کی مدد سے25 رنز اسکور کیے۔کوہلی 117 میچز میں 361 چوکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

روہت شرما نے 151 میچز میں 359 چوکے جڑے، ڈیوڈ وارنر 103 ٹی 20 میچز میں 320 چوکے لگاکر ٹاپ 5 میں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں