اسلام آباد، 23 مارچ پریڈ اور فل ریہرسل ڈے کیلئے ٹریفک پلان جاری

ٹریفک پلان

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ پریڈ اور فل ریہرسل ڈے کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ہیوی ٹریفک کی انٹری 17، 19، 21 اور 23 مارچ کو رات 12 سے دن 2 بجے تک بند ہوگی۔ لاہور سے آنے والی ٹریفک راولپنڈی صدر روڈ سے پشاور جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر جا سکے گی۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ کرال چوک اور راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک کھنہ پل، لہتراڑ روڈ، پارک روڈ سے ہوتی ہوئی اسلام آباد میں داخل ہوگی۔ چھوٹی ٹریفک کشمیر چوک سے مڑتے ہوئے بہارہ کہو اور مری بھی جاسکتی ہے۔

چینی افواج کا پاکستان کے قومی دن کی فوجی پریڈ میں شرکت کر نے کا اعلان

اسی طرح پریڈ کے دوران فیض آباد تمام قسم کی چھوٹی اور بڑی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ پاکستان ڈے پریڈ یا نیشنل ڈے جوائنٹ سروسز پریڈ 23 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

خیال رہے کہ یہ دن 23 مارچ 1940 کو قراردادِ لاہور پاس ہونے کے باعث منایا جاتا ہے، اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں