سعودی عرب کی رمضان کیلئے خصوصی پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف


ریاض: سعودی عرب نے رمضان المبارک کے لیے خصوصی پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کے ساتھ منسلک جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے وزارت ثقافت کے تعاون سے رمضان سیزن 1445 ہجری کے لیے ایک منفرد پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی سفارتخانے کا انڈونیشیا میں سب سے بڑا افطار دسترخوان

سعودی حکام کے مطابق منفرد پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرانے کا مقصد ماہ مقدس کی خوشی منانا اور ملک کے گہرے ثقافتی ورثے، روایات اور رمضان کے دوران منائے جانے والے رسوم و رواج کو بڑھانا ہے۔

Saudi Arabia introduces special passport stamp for Ramadan season

سرکاری حکام کے مطابق مسافر پورے رمضان میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یہ خصوصی ڈاک ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔


متعلقہ خبریں